آمدن سے زائداثاثوں کی تحقیقات:بزدار کی نیب لاہور میں پیشی سےمعذرت

Jul 05, 2023 | 12:05 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات میں ایک بار پھر نیب لاہور میں پیش نہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے اپنے نمائندے کے ذریعے نیب میں خود پیش نہ ہونے پر تحریری معذرت پیش کی اور نمائندے کے ذریعے 30سوالات کے جواب جمع کرا دیے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے تحریری معذرت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔تحریری معذرت میں لکھا گیا کہ وہ تحقیقات سے فرار نہیں چاہتے، معذرت قبول کی جائے۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات میں عثمان بزدار کو طلب رکھا تھا۔نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو 14 ویں مرتبہ طلب کیا ہے جب کہ عثمان بزدار اب تک صرف دو مرتبہ نیب لاہور کے روبرو پیش ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں