آزاد خالصتان تحریک کے سربراہ کا قتل،بھارتی خفیہ ایجنسی کے باہر مظاہرہ

آزاد خالصتان تحریک کے سربراہ کا قتل،بھارتی خفیہ ایجنسی کے باہر مظاہرہ

ایک نیوز: خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر بھارت میں شدید مظاہرے  ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں سکھ مظاہرین نےبدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ضلعی ہیڈکوارٹر کے باہر بڑا مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہےکہ را سکھ رہنماؤں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے۔  مظاہرین نےمطالبہ کیا کہ کینیڈین حکومت ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرے۔ہردیپ سنگھ نجر کے قاتل  پردھان منتری مودی،ہوم منسٹر امت شاہ، وزیر خارجہ جے شنکر اور اجیت دوول ہیں۔ہردیپ سنگھ نجر کو بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی را کے قاتلوں نے 18 جون کو کینیڈا میں گردوارے کے باہر قتل کر دیا تھا۔اپریل میں سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد سے بھارت میں آزاد خالصتان تحریک میں شدید اضافہ ہوا ہے ۔

رواں سال سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے پر دو مرتبہ سکھ مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔فروری 2023 میں بھی آسٹریلیا کے شہر برسبین میں 60 ہزار سکھوں نے آزاد خالصتان کے حق میں ووٹ ڈالا تھا۔مارچ 2023 میں لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت پر سکھ مظاہرین نے خالصتانی پرچم لہرایا تھا۔مودی کے گزشتہ امریکی دورے پر بھی سکھ مظاہرین اور انسانی و صحافتی حقوق کی تنظیموں نے شدید مظاہرے کیے۔آزاد خالصتان کی زور پکڑتی تحریک پر مودی سرکار شدید دباؤ میں ہے۔