ایک نیوز: گزشتہ روز انٹر بینک میں سستا ہونے والا امریکی ڈالر آج پھر مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1روپے 6پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277 روپے 50پیسےکا ہو گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1 روپے مہنگا ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے پر بند ہوا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 275 روپے 44 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران آج مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 268 پوائنٹس کے اضافے سے 43 ہزار 825 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 43 ہزار 557 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔