بارش نےواسا کی کار کردگی کاپول کھول دیاسڑکیں،گلی محلےزیر آب

Jul 05, 2023 | 11:31 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور میں رات گئے سے شروع ہونیوالی بارش نے واسا کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ شہر کی اہم شاہراہیں اور ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔قذافی اسٹیڈیم اور لبرٹی چوک کے اطراف میں پانی ہی پانی دکھائی دینے لگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں رات گئے شروع ہونیوالی بارش نے جل تھل ایک کر دیا،لاہور میں ہونیوالی بارش نے ایک بار پھر واسا کی کارکردگی کا پول کھل دیا،شہر کی اہم شاہراہیں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

واسا کی جانب سے بارش کے پانی کی نکاسی کیلیے کوئی خاطر خواہ نہیں کئے گئے۔موٹر سائیکلیں و گاڑیاں پانی میں پھنسنے کی وجہ سے بار بار بند ہوتی رہیں،وقفے وقفے سے ہونیوالی بارش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بارش کے پانی کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے،لبرٹی گول چکر ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا۔اہم شاہراہوں پر بارشی پانی کھڑے ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہوا۔سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اللہ سے دعائیں کرنے کے بعد رحمت برسی مگر انتظامیہ کی جانب سے انتظامات مکمل نہ کئے جا سکے ۔حکومت اور انتظامیہ کو بارش کے حوالے مکمل انتظامات کرنے چاہیں۔

مزیدخبریں