ایک نیوز: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکی صدر اور عوام کو ان کے یومِ آزادی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدرکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں امریکی صدر اور عوام کو ان کے یومِ آزادی پر مبارک باد پیش کی ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدرکی ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کی قدرکرتا ہے، گزشتہ 75 سالوں کے دوران ہمارے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
It is a pleasure to extend warm greetings to H.E. President Biden @POTUS and the American people on their Independence Day. Pakistan has always deeply valued its relationship with the United States. Over the past 75 years, our bilateral ties have continued to expand and deepen.…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 5, 2023
ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے بڑے تجارتی، دفاعی اور اقتصادی شراکت داروں میں سے ایک ہے، اسلام آباد اور واشنگٹن کی حکومتوں نے ہمارے تعلقات کو مستحکم رکھنے کے لیے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔