شارجہ سےتربت جانےوالی PIAپرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

شارجہ سےتربت جانےوالی PIAپرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
کیپشن: شارجہ سےتربت جانےوالی PIAپرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

ایک نیوز: پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی شارجہ سے تربت کے لیے براہ راست پرواز کو رات گئے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کراچی میں اتار لیا گیا اور پھر مسافروں کو اسی طیارے میں ڈومیسٹک پرواز کے طور پر منزل پر پہنچایا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شارجہ سے پی آئی اے کی بلوچستان کے شہر تربت کے لیے براہ راست ہفتہ وار پرواز پی کے 194 کو رات گئے کراچی منتقل کیا گیا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مسافروں کو اسی طیارے میں پرواز پی کے 6501 کے طور پر صبح 6 بجکر 46 منٹ پر کراچی سے تربت روانہ کردیا گیا، پرواز کی کراچی منتقلی کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔