ایک نیوز :میانوالی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کفایت اللّٰہ چوہان نے مبینہ طور پر ہائی وے کالونی میں خاتون سے زیادتی کی۔خاتون نے الزام لگایا کہ کفایت اللّٰہ نے شادی کا جھانسا دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاتون لاہور کی رہائشی طلاق یافتہ اور ایک معذور بچے کی ماں ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تھانا سٹی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار
Jul 05, 2023 | 03:09 AM