افواج پاکستان کا 24 ویں یوم شہادت پر کرنل شیر خان شہید کو خراج عقیدت

Jul 05, 2023 | 00:30 AM

ایک نیوز :افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشان حیدر کے 24 ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت  پیش کیا۔

سروسز چیفس کا کہنا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی شاندار قائدانہ صلاحیت اور بے مثال بہادری مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت یقینی بنانے میں ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔  کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان نے کٹھن حالات کے باوجود اپنے خون سے دفاع وطن کیلئے جرأت، ثابت قدمی اور حب الوطنی کی لازوال تاریخ رقم کی۔

 سروسز چیفس نے مزید کہا کہ بِلا شبہ کیپٹن کرنل شیر خان کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے، پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔

مزیدخبریں