چین میں قدرتی آفات کے الرٹ پر   شہریوں کا انخلا

Jul 05, 2023 | 00:24 AM

ایک نیوز : چینی حکام نے رواں ماہ شدید موسمی حالات کی وجہ سےقدرتی آفات کاالرٹ جاری کردیا۔متعدد علاقوں میں شہری محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہوگئے۔ 
وسطی اور جنوب مغربی چین کے بڑے حصوں میں بارش سے ہونے والی آفات کو مدنظر رکھتے ہوئے الرٹ جاری کیا گیا۔ موسمیاتی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ملک کو جولائی میں متعدد قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑے گا جن میں سیلاب، شدید موسموں کی نقل و حرکت، طوفان اور بلند درجہ حرارت شامل ہیں۔

   شمال مغربی چین کے شانزی صوبے میں ہفتے کے آخر میں پچاس سالوں میں پہلی بار طوفانی بارشوں کے نتیجے میں درجنوں مکانات اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اندرونی منگولیا کے علاقے میں اتوار کو بارش کی وجہ سے سیلاب آیا جس میں ایک شخص ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے ہیں۔

صوبائی حکام نے کا کہنا تھا کہ وسطی صوبہ ہنان میں گزشتہ ہفتے آنے والے سیلاب سے 2,000 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 10,000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں