پرویز مشرف کی پیروڈی سے مشہور فنکار وسیم انصاری انتقال کرگئے

پرویز مشرف کی پیروڈی سے مشہور فنکار وسیم انصاری انتقال کرگئے
کیپشن: Parvez Musharraf Parody artist Wasim Ansari passed away

ایک نیوز: سابق صدر پرویز مشرف کی پیروڈی سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار وسیم انصاری انتقال کرگئے۔ 

وسیم انصاری کے بیٹے کاشان انصاری کاکہنا تھا کہ انکے والد شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض تھے جو یوٹیلٹی بل بھروانے گئے تھے کہ اچانک گر گئے اور انھیں فوری طور پر قریبی اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

 کاشان کے مطابق ان کے والد کی نماز جنازہ گلستان جوہر میں رہائش گاہ کے قریب مریم مسجد نعمان گرینڈ سٹی میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

  وسیم انصاری نے سوگواران میں بیوہ ، بیٹا اور 4 بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔