شہری کورونا کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں، وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل

شہری کورونا کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں، وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل
ایک نیوز نیوز:اسلام آباد،وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نےکہا ہے کہ شہری کورونا کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں، کوہسار بلاک میں ڈسپنسری وقت کی اہم ضرورت تھی، ڈسپنسری میں تین ہزار افراد کو ابتدائی طبی امداد کی سہولت دستیاب ہو گی۔

کوہسار کمپلیکس میں ڈسپنسری کے افتتاح کےموقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ کوہسار بلاک میں ڈسپنسری وقت کی اہم ضرورت تھی، ڈسپنسری میں تین ہزار افراد کو ابتدائی طبی امداد کی سہولت دستیاب ہو گی۔



انہوں نے کہا کہ صحت سہولت کارڈ کے حوالے سے خبیر پختونخوا حکومت کو خط لکھا تھا، کے پی حکومت قبائلی اضلاع میں صحت کو کارڈ سیاسی کارڈ کے طور استعمال کر رہی ہے، جو الزام کے پی حکومت لگا رہی وہ سمری عمران خان منظور کر کے گئے تھے، پی ٹی آئی نے سرکاری ہسپتالوں کو مادرپدر آزاد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پمز ہسپتال میں ایف ایم ٹی آئی کا قانون واپس کرنے جا رہی ہے، پمز حادثے میں کوئی کوتاہی نظر آئی تو کریمنل کارروائی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ شہری کورونا کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں، کورونا میں اضافہ ہوا ،اس کے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں ۔انتظامیہ کے ساتھ اين آئی ایچ اور اين سی او سی مسلسل رابطے میں ہیں ،کورونا ایس او پیزکے حوالے سے سختی جتنی کرنی پڑی تو کریں گے کیونکہ عوام کی جانیں زیادہ اہم ہیں ۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پمز میں کل ایک حادثہ پیش آیا ہے ،،اداروں کو جب مدر پدر آزاد کر دیں تو اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں ،انسانی جانوں کا ہمیں بڑا احترام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ میں ترمیم انشاء اللہ لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پمز میں موجود مریضوں کی جانوں سے کھیلا گیا تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔