خواتین کےموبائل نمبرز ویب سائٹس پر ڈالنے والے ملزمان گرفتار خواتین کو غیراخلاقی پیغامات اورکالز موصول ہورہی تھی،حکام

خواتین کےموبائل نمبرز ویب سائٹس پر ڈالنے والے ملزمان گرفتار خواتین کو غیراخلاقی پیغامات اورکالز موصول ہورہی تھی،حکام
ایک نیوز نیوز:کراچی میں ایف آئی اے نے خواتین افسران کے موبائل نمبرز غیراخلاقی ویب سائٹس اور پیجز پر ڈالنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

محکمہ سوشل ویلفیئر کے خواتین افسران کے موبائل نمبر غیراخلاقی ویب سائٹس پر پوسٹ کرنے والے دو ملزمان کو ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے گرفتار کرلیا ہے۔
ملوث ملزمان محکمہ سوشل ویلفیئر کے ملازم ہے جنہیں دوسال تفتیش کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے، مقدمے میں مجموعی طور پر 4 افراد نامزد ہیں۔
سائبر کرائم حکام کے مطابق عدیل میمن اور ثاقب شیخ کے موبائل سے خواتین افسران کے نمبرز لیک کیے گئے جس کے بعد محکمے کی 5 خواتین افسران کے نمبر پر سینکڑوں غیر اخلاقی کال آرہی تھیں۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2020 میں محکمہ سوشل ویلفیئر نے خواتین افسران کے معاملے کو سائبر کرائم کے حوالے کیا تھا۔