پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ سابقہ خاتون اوّل کی فون کال پر قوم سے معافی مانگنے کے بجائے پی ٹی آئی فون ٹیپ ہونے کا شور مچا رہے ہیں۔ یہ تو چور مچائے شور والی بات ہوئی۔ اگر بشریٰ بی بی کا فون رکارڈ نہ ہوتا تو مدینے کی ریاست کے جعلی دعویدار کس طرح خوار ہوتے۔ شیریں مزاری کہتی ہیں کہ عمران خان کا سکیور فون ٹیپ کیا گیا ہے۔ شیریں مزراری کہ بتائیں کہ عمران کی اہلیہ سکیور فون کو مجرمانہ کام کے لیے استعمال کیوں کر رہی ہیں۔ سابقہ خاتون اوّل کا فون انکے کسی محب وطن ملازم نے رکاڈ کیا ہے جس کو آفرین پیش کرتے ہیں۔ سابقہ خاتون اوّل کا فون انکے کسی محب وطن ملازم نے رکاڈ کیا ہے جس کو آفرین پیش کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لیکڈ فون کال کی ایف آئی آر درج کر کے پی ٹی آئی کے جعلی بیانیوں کی چھان بین کی جائے۔