بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والے افراد گرفتار

Jul 05, 2022 | 13:37 PM

Hasan Moavia
ایک نیوز نیوز: سعودی حکام نے پرمٹ کے بغیر حج کرنے کی کوشش کرنے والے تقریباً 300 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ان پر 10 ہزار سعودی ریال کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے اس سال 10 لاکھ افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حج سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی کا کہنا ہے کہ تقریباً 300 شہریوں اور رہائشیوں کو حج کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ہر فرد پر 10 ہزار سعودی ریال یعنی تقریباً 26 سو ڈالرجرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ حکام نے مکہ مکرمہ کے ارد گرد بھی حفاظتی اہلکار نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی کو سخت کردیا ہے۔ سکیورٹی صورتحال کے تحت 6 ہزار 900 سے زیادہ گاڑیوں میں سوارتقریباً ایک لاکھ افراد کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ رواں سال 10 لاکھ افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان 10 لاکھ افراد میں بیرون ملک سے آنے والے 8 لاکھ 50 ہزار عازمین حج بھی شامل ہیں۔ مکہ مکرمہ دین اسلام کا مقدس ترین شہر ہے جہاں عظیم الشان مسجد الحرام واقع ہے۔ گزشتہ 2 سال کے بعد وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے حج کی ادائیگی کے لیے آنے افراد کی تعداد بہت بڑی حد تک کم ہوگئی تھی۔
مزیدخبریں