ایک نیوز نیوز: امریکا میں یومِ آزادی کے ویک اینڈ کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور کم ازکم 60 زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ان میں 6 افراد شکاگو میں 4 جولائی یوم آزادی پریڈ کے دوران فائرنگ میں مارے گئے۔ ہائی لینڈ پارک میں 4 جولائی کی پریڈ شروع ہونے کے 10 منٹ بعد ایک مسلح شخص نے ہائی پاورڈ رائفل سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ، 16 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ حملہ آور فرار ہوگیا۔ بعدازاں گھنٹوں تلاشی آپریشن کے بعد پولیس نے رابرٹ کریمو نامی 21 سالہ نوجوان کو مشتبہ حملہ آور کے طور پر شناخت کر کے گرفتار کرلیا۔ ایک مقامی ہسپتال کا کہنا تھا کہ انہوں نے 26 زخمیوں کا علاج کیا ہے۔ لوگوں کو جہاں وہ موجود ہیں وہیں پناہ لینے کی ہدایت کی گئی۔ جبکہ پولیس نے لوگوں سے منتشر ہونے کی اپیل کی۔
JUST IN — Part of a disturbing 2021 music video featuring the person of interest in the Highland Park parade mass shooting, Robert Crimo. He went by the moniker "Awake, the rapper."
— Insider Paper (@TheInsiderPaper) July 4, 2022
اس سے قبل اوہایو کے علاقے اکرون میں پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے سیاہ فام نوجوان جے لینڈ واکر کے بہیمانہ قتل کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہورہے تھے۔بعدازاں اوہایو کے علاقے ٹولیڈو میں ایک 21 سالہ نوجوان کو اس کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ میں مسلح تشدد کی وبا کے خلاف لڑائی نہیں روکوں گا۔امریکی صدر نے کہا کہ جون کے آخر میں انہوں نے ایک دہائی میں سب سے نمایاں اسلحہ کنٹرول کے اقدامات کو قانون میں بدلنے کے بل پر دستخط کیے ہیں لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔
Crowd running away from the shooting during the Parkway Fireworks#BREAKING: Another #shooting reported in #US,.. At least 2 police officers #shot during #4thOfJuly fireworks in #Philadelphia, causing crowds to flee#Philadelphia #Shooter #Parkway_Fireworks #shooting pic.twitter.com/HU3NGNkiWS
— ViralVdoz (@viralvdoz) July 5, 2022