سینسر بورڈ کا ایک اور پاکستانی فلم کو سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار

Jul 05, 2022 | 11:19 AM

Nimra bukhari
ایک نیوز نیوز: سینسر بورڈ نےکامیڈی ہارر فلم ‘ لفنگے فلم کو سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی سینسر بورڈ نے عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلملفنگے’ کو سینسر سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے اس فلم کو پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لیے ناموزوں قرار دیا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں جہاں سمیع خان اور سلیم معراج اور بہروز سبزواری جیسے منجھے ہوئے اداکار ہیں وہیں نازش جہانگیر، سلمان ثاقب عرف مانی، مبین گبول، اور اختر حسنین بھی اس فلم میں نظر آئیں گے۔
فلم کی کہانی چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جن کی زندگی میں ایک نئے انسان کی آمد سے سب کچھ الٹ پلٹ ہوتا جاتا ہے۔ کامیڈی فلم ‘ لفنگے’ کے لکھاری اور ہدایت کار دونوں عبدالخالق خان ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر طارق حبیب رند ہیں.
سینٹرل بورڈ آف فلم سینسرز کے چیئرمین ارشد منیر نے کہا ہے اس فلم میں بہت فحش زبان استعمال کی گئی ہے، متعدد مقامات پر ذومعنٰی جملے اور مکالمے استعمال کیے گئے ہیں، اور کئی جگہ پر جنسیت بھرے جملے بھی ہیں، جو شائستگی اور تہذیب کے مکمل منافی ہیں۔

مزیدخبریں