اس بارغلاف کعبہ9 ذی الحجہ کوتبدیل نہ ہوگا۔

Jul 05, 2022 | 11:05 AM

Nimra bukhari
ایک نیوز نیوز: اس بارغلاف کعبہ9 ذی الحجہ کو نہیں بلکہ یکم محرم کوتبدیل ہوگا۔
مناسک حج کا آغاز کل بروز بدھ 6 جولائی سے شروع ہو رہا ہے۔ 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ اس بار 10 ذہ الحج کے موقعہ پر نہیں بلکہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بھی شاہی فرمان جاری کر دیا گیا ہے۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل گزشتہ کئی دہائیوں سے حج کے موقعہ پر کیا جاتا ہے تاہم رواں برس اس روایت کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور غلاف کعبہ کو اب یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا۔
واضع رہے کہ اس سے قبل غلاف کعبہ ہر سال 9 ذی الحجہ کو اس وقت تبدیل کیا جاتا تھا جب اندرون مملکت اور بیرونی دنیا سے حج پر آنے والے میدان عرفات میں وقوف کے لیے جمع ہوتے تھے اور مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی تھی۔
مزیدخبریں