بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں راجپال یادیو نے کہا کہ انہوں نے اپنے باپ کے نام کو اپنے نام کا حصہ بنالیا ہے۔ ان کے والد کا نام ہمیشہ سے ان کے پاسپورٹ پر تھا لیکن اب یہ فلم سکرین پر بھی نظر آیا کرے گا۔
اداکار کے مطابق ان کا پیدائشی نام راجپال گورنگ یادیو ہے لیکن فلموں میں وہ راجپال یادیو کے نام سے مشہور ہیں۔ وہ اپنے 24 سالہ کریئر میں 200 سے زائد فلمیں کرچکے ہیں لیکن کبھی ان کے باپ کا نام سکرین پر نظر نہیں آیا۔ کورونا کے دوران اب کہ دنیا ایک چھوٹے سے گاؤں میں تبدیل ہوچکی ہے تو انہوں نے بڑے پردے پر بھی اپنے والد کے نام کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اب ایک ویب سیریز اور ایک فلم میں کام کر رہے ہیں ۔ ان دونوں پراجیکٹس میں ان کا نام راجپال یادیو کی بجائے راجپال گورنگ یادیو لکھا جائے گا۔