مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں 

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں 
لاہور: سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ نون کے رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں، لیگی رہنما لندن میں ہونے کی وجہ سے نماز جنازہ میں شرکت نہیں کریں گے۔


عابد شیر علی نے اہلیہ کے انتقال کی خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میری اہلیہ انتقال کر گئی ہیں، ’اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ‘



ذرائع کے مطاق عابد شیر علی کی اہلیہ فاطمہ دل کے عارضے میں مبتلا تھیں، دل کا دورہ پڑنے پر مرحومہ کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔تاہم وہ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ رات ساڑھے آٹھ بجے خالد پارک میں ادا کی جائے گی، تاہم عابد شیر علی لندن میں ہونے کی وجہ سے نمازہ جنازہ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔


دوسری جانب معروف سماجی و سیاسی شخصیات کی جانب سے نون لیگی رہنما کیلئے تعزیتی پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔جبکہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف بھی لندن میں عابد شیر علی کی رہائش گاہ پر پہنچے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔