محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو امتحانات لینے کی اجازت ہو گی۔ بورڈز امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت پنجاب نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر صوبہ بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا تھا۔اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکول بروز جمعرات مورخہ یکم جولائی سے یکم اگست 2021ء تک بند رہیں گے۔