کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان ٹیم فالو آن کا شکار

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان ٹیم فالو آن کا شکار
کیپشن: Cape Town Test: Pakistan team suffer follow-on against South Africa

کیپ ٹائون ٹیسٹ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 194رنز پر آئوٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو فالوآن پر بیٹنگ دے دی ہے،میزبان ٹیم کو دوسری اننگز میں 421 رنز کی برتری حاصل ہے،بابراعظم 58 اور رضوان 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، کپتان شان مسعود 2 رنز بنا کر کگیسو ربادا کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ 12 رنز بنا کر کامران غلام مارکو یانسین کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔