190ملین پاونڈ ریفرنس کافیصلہ ایک بار پھر موخر  

190ملین پاونڈ ریفرنس کافیصلہ ایک بار پھر موخر  
کیپشن: The £190m reference coffee is once again delayed

ایک نیوز:190ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا گیا، 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ190ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کی نئی تاریخ سے متعلق کل وکلاء کو آگاہ کیا جائے گا،190ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ 18دسمبر کو عدالت نے محفوظ کیا تھا۔ 
ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ تیسری مرتبہ تبدیل کی گئی ہے۔    

عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی۔

تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا ہے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا، فیصلہ سنائے جانے کی نئی تاریخ سے متعلق کل وکلا کو آگاہ کیا جائے گا۔