چکن کی قیمتوں کو پر لگ گئے،پنڈی میں 750روپے کلو فروخت

Jan 05, 2025 | 14:56 PM

ایک نیوز:حکومت کےمہنگائی میں کمی کے دعوے ہوا ہوگئے ،پنجاب میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پرلگ گئے ۔
راولپنڈی میں مرغی کا گوشت750روپے فی کلو میں فروخت ہو نے لگا، لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
سرکاری نرخ 595،مارکیٹ میں مرغی کاگوشت 6سے 7سوروپے میں فروخت ہو رہی ہے،سوشل میڈیاپرمرغی کے گوشت کے بائیکات کی باتیں ہونے لگیں،شہریوں کاحکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ سامنے آگیا۔  

مزیدخبریں