قائداعظم ٹرافی ٹائٹل سیالکوٹ نے جیت لیا

قائداعظم ٹرافی ٹائٹل سیالکوٹ نے جیت لیا
کیپشن: Quaid-e-Azam Trophy title won by Sialkot

ایک نیوز(چودھری اشرف)پاکستان کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا ٹائٹل سیالکوٹ نے جیت لیا۔
کراچی میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں سیالکوٹ نے سنسنی خیز مقابلے میں پشاور کو ایک وکٹ سے شکست دی،سپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے جانے والے فائنل میں سیالکوٹ کو جیتنے کے لیے173  رنز کا ہدف ملا تھا۔
 میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر اس کی 5 وکٹیں صرف 59 رنز پر گرچکی تھیں اور اسے کامیابی کے لیے مزید 114  رنز بنانے تھے، سیالکوٹ ٹیم نے مزید چار وکٹیں گنوا کر ہدف حاصل کر کے میچ ایک وکٹ سے جیت لیا، فاتح ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے65  اور شاہ زیب بھٹی نے ناقابل شکست 32  رنز بنائے۔
 پشاور کی طرف سے نیاز خان چار اور عامر خان تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، قائداعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ 844  رنز سیالکوٹ کے نوجوان بیٹر اذان اویس نے بنائے جس میں 4 سنچریاں اور 2  نصف سنچریاں شامل ہیں۔ 
پشاور کے نیاز خان  نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ39وکٹیں حاصل کیں، ٹورنامنٹ میں سب سے کامیاب وکٹ کیپر سیالکوٹ کے 19سالہ  افضل منظور رہے جنہوں نے مجموعی طور پر38کیچز لیے۔