لاہور میں بارش ،موسم خوشگوار ہو گیا 

لاہور میں بارش ،موسم خوشگوار ہو گیا 
کیپشن: Rain in Lahore, the weather has become pleasant

 ایک نیوز: لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
 مختلف شاہراہوں پر بارش کے بعد دھند اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، بارش کا سلسلہ 24 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے ۔
مال روڈ،مغلپورہ،گلبرگ،فیروزپورروڈ،تاجپورہ ،فرخ آباد، اقبال ٹاون، جیل روڈ پربھی بارش جاری ہے۔    

 بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر،مری اورگلیات میں بارش،برفباری کاامکان، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اورگرج چمک سےبارش کی توقع ہے، پنجاب اوربالائی سندھ میں رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھندمتوقع، پیرکو کشمیر،مری ،گلیات، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش،برفباری کاامکان ہے۔

 پیرکوپنجاب اوربالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں بارش،برفباری ہوئی۔

 دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود،شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا، پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چترال میں سب سے زیادہ 73ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، ہنزہ میں سب سے کم منفی 3ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔