ایک نیوز: اسرائیل کے غزہ پر 30سے زائد فضائی حملےجس میں41افراد شہیدجبکہ35زخمی ہو گئے۔
اسرائیل کی شمالی غزہ میں دہشتگردی سے 27افرادشہید ہو گئے، غزہ سٹی میں شیخ رضوان محلے پر فضائی حملوں میں 4افراد جاں بحق ہوئے، غزہ میں شہداءکی تعداد 5ہزار 658ہو گئی،ایک لاکھ 8ہزار 583افراد زخمی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل میں سیکڑوں افراد کا قیدیوں کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت قیدیوں کی رہائی کیلئے حماس سے مذاکرات کرے،نیتن یاہو قیدیوں کو واپس لانے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے،قیدیوں کے اہلخانہ نے پوری اسرائیلی کمیونٹی سے سڑکوں پر آنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حماس نے غزہ میں قیدی اسرائیلی خاتون فوجی کی ویڈیو جاری کر دی، حماس نے لیری الباگ کو 7اکتوبر کے حملے کے دوران قید کیاتھا ، لیری الباگ کا کہنا تھا کہ غزہ میں 450روز سے حماس کی قید میں ہوں ،اسرائیلی حکومت کو قیدیوں کی رہائی کی پرواہ نہیں ،یتن یاہو کیا آپ ہمیں مرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہو۔
اسرائیل کے غزہ پرمزید فضائی حملے،41افراد شہید
Jan 05, 2025 | 11:18 AM