ویب ڈیسک:سوشل میڈیا محکمہ موسمیات کے حوالے سے خبریں وائرل ہورہی ہیں کہ محکمہ موسمیات نے وارننگ دی ہے کہ 12 جنوری سے پندرہ جنوری کی راتیں پاکستان کی 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ہو سکتے۔ اس دوران سعودی عرب کی طرح دن یا رات کو برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ جن علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے وہ وسطی پنجاب کے مندرجہ ذیل اضلاع ہیں۔ گجرات، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، قصور ، ویہاڑی، اوکاڑہ، ساہیوال، حافظ آباد، چکوال، جہلم، میانوالی، بھکر، لیہ، چنیوٹ، سرگودھا، خوشاب، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، اور رحیم یار خان شامل ہیں۔ یہ پاکستان بھر میں خصوصاپنجاب میں تاریخ کی سردی کی شدید ترین لہرہو گی۔
محکمہ موسمیات کا رد عمل
سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خاموشی توڑ دی اور ان بے بنیاد خبروں کی تردید کردی۔محکمہ موسمیات نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر 12 جنوری سے 15 جنوری تک موسم سے متعلق گردش کرنے والی (غلط اور بے بنیاد) خبروں کے رد عمل میں وضاحت جاری کردی۔
سوشل میڈیا پر 12 سے 15 جنوری کے دوران موسم کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) January 5, 2024
محکمہ موسمیات کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد خبروں کی تردید کرتا ہے محکمہ موسمیات موسم کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے ۔ معمول کے مطابق ماہ جنوری سرد ترین مہینہ ہوتا ہے۔#ColdWave #WINTER pic.twitter.com/HBBzcoGqdB
آفیشل ویب سائٹ پر پریس ریلیز شیئر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر 12 سے 15 جنوری کے دوران موسم کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ محکمہ موسمیات سوشل میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد خبروں کی تردید کرتا ہے۔مزید کہا گیا کہ معمول کے مطابق جنوری سرد ترین مہینہ ہوتا ہے، تاہم محکمہ موسمیات موسم کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔