سفاری زو میں نائٹ سفاری شروع  کرنےکااعلان 

سفاری زو میں نائٹ سفاری شروع  کرنےکااعلان 
کیپشن: سفاری زو میں نائٹ سفاری شروع  کرنےکااعلان 

ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ نائٹ سفاری میں لوگوں کو بین الاقوامی معیار  کے مطابق تفریح فراہم کی جائے گی۔ سفاری زو میں نائٹ سفاری شروع کرا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا سفاری زو کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے لئے خوشخبری ہے سفاری زو میں نائٹ سفاری شروع کرا رہے ہیں۔ نائٹ سفاری میں لوگوں کو بین الاقوامی معیار اور پروٹوکولز کے مطابق تفریح فراہم کی جائے گی۔ نائٹ سفاری میں عوام کے لئے منفرد قسم کی انٹرٹیمنٹ ہوگی۔ نائٹ سفاری میں ایک ریسٹ ہاؤس بھی ہوگاجس میں فیملیزقیام کر سکتی ہیں۔ سفاری زو ریسٹ ہاؤس میں کمپنیزبھی تقریبات بھی منعقد کرسکیں گی۔ 
31جنوری تک سفاری زو اور لاہور زوپراجیکٹس مکمل ہوجائیں گے۔ 

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ لاہور سفاری زو میں 3ہاتھی اور 9زرافے بھی لارہے ہیں۔ چڑیاگھر میں جگہ کم ہے، سفاری زو میں 3ہاتھی لائے جائیں گے۔ نئے جانوروں کی خریداری کے لئے ٹینڈرز جاری ہوچکے ہیں۔زو میں جیسے ہی جانوروں کی رہنے کی جگہ مکمل ہوگی تو جانور منگوا لیں گے۔لاہور زو اور سفاری زو کے لئے 100قسم کے مختلف جانور لارہے ہیں۔ایسے جانورلائے جارہے ہیں جو بچوں نے پہلے لاہور میں نہیں دیکھے۔وزراء روزانہ کی بنیاد پر 3سے 5گھنٹے ان پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ پر یقین اور ٹیم کی محنت پر اعتماد ہے کہ پراجیکٹس 31جنوری تک مکمل ہوجائیں گے۔ 

محسن نقوی کاکہنا ہے کہ لاہور میں بچوں کیلئے تفریح کے مواقع بہت کم ہیں۔ تفریح کے مقامات کی بری حالت کی وجہ سے لوگوں کی دلچسپی کم پڑ گئی تھی۔ ناجائز تجاوزات سمیت مختلف کریک ڈاؤن ہورہے ہیں لیکن لوگ ایک دو دن بعد پھر ویسے ہی شروع ہوجاتے ہیں۔ کریک ڈاؤن میں لوگ پکڑتے جاتے ہیں، جب چھوڑ دئیے جاتے تو وہی کام شروع کردیتے ہیں۔ پولیس اہلکارو ں کی بھرتی کا پراسیس جلد مکمل ہوجائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سفارشات پر چھٹیاں بڑھا دی جائیں گی،فی الحال 9جنوری تک ہیں۔راولپنڈی رنگ روڈپراجیکٹ کو ڈیڑھ سال میں مکمل کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایس ایل تھری او رگوجرانوالہ ایکسپریس وے پراجیکٹ 31جنوری تک مکمل ہوجائے گا۔ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی 31جنوری تک مکمل ہوجائے گا کیونکہ پورا ہسپتال بندہے۔ چین سے پانڈامنگوانے کے لئے اعلی سطح پرکاوشیں جاری ہیں۔ 

محسن نقوی کاکہنا ہے کہ پراجیکٹس کے مکمل ہونے کے بارے میں مختلف اداروں سے فیڈ بیک لیتے ہیں اور مسلسل مانیٹرنگ کرتے ہیں۔ وزراء، آفیسرز، آفیشلز سب مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ جہاں پراجیکٹ میں لیٹ ہونے کاخدشہ ہووہاں ہماری ٹیم پہنچ جاتی ہیں۔محکمہ تعمیرات و مواصلات بہت زیادہ پراجیکٹس پر کام کررہاہے۔ 

نگران وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ مناسب بادل آنے پر مصنوعی بارش برسانے کی کوشش کی جائے گی، فی الحال بادل نہیں ہیں۔ دھند پورے پنجاب میں چھائی ہوئی ہے، راولپنڈی میں دھند نہیں ہوتی تھی وہاں بھی دھند ہے۔دھند کی وجہ سے فیصل آباد، سیالکوٹ اور لاہور ایئرپورٹ بند ہوجاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جلد بارش عطا کرے۔