ن لیگ نے سینیٹ میں الیکشن التوا کی قرارداد کی مخالفت کردی 

Jan 05, 2024 | 23:35 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ن نے سینیٹ میں الیکشن التوا کی قرارداد کی مخالفت کردی ۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے سینیٹ قرارداد پرردعمل میں ٹویٹ(ایکس) میں لکھا کہ مسلم لیگ ن کا دوٹوک فیصلہ ہے کہ الیکشن9فروری ہوں۔
مریم اورنگزیب نے مزید لکھا کہ مسلم لیگ ن کی جانب الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انتخابات کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ عوام 8 فروری کو اپنی رائے کا حق استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے حق میں فیصلہ کرے گی۔ اچھے دنوں کے آغاز کو ووٹ پھر نواز کو!!

مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی  کا ٹویٹ میں کہنا ہے کہ الیکشن ملتوی کرنے کی نام نہاد قرارداد ،سینیٹ میں موجود کسی جماعت کی نمائندگی نہیں کرتی۔100کے ایوان میں سات آٹھ سینیٹرز  کی رائے کو ایوان بالا کی رائے قرار نہیں دیا جا سکتا۔

 سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نہ تو اسے سینیٹ کی آواز سمجھتی ہے، نہ ہی انتخابات کا التوا ملکی مفاد میں خیال کرتی ہے ۔

مزیدخبریں