ویب ڈیسک:اسلام آباد میں مظاہرے کی قیادت کرنے والی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کیخلاف خیرپور میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ وڈا ماچھیوں پر سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی صدارت میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دھرنا جاری ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا پہلا مطالبہ یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بلوائی جائے جو خود انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے، اور بلوچستان میں ماورائے عدالت قتل بند کئے جائیں۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کیخلاف خیرپور میں مقدمہ درج
Jan 05, 2024 | 22:07 PM