پنجابی فلم " ڈرامے آلے " کا ٹریلر ریلیز 

ایک نیوز :بین الاقوامی پنجابی فلم " ڈرامے آلے " کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2024-01-05/news-1704474058-2536.mp4

مزاح سے بھرپور پنجابی فلم میں پاکستانی اور بھارتی فنکار شامل، 1947 میں تقسیم پنجاب پر بنائی گئی ہے ۔ پاکستان سے اداکار روبی انعم، آصف اقبال، قیصر پیا، سردار کمال، شاہد خان جبکہ بھارت سے ہریش ورما، شیرن کور و دیگر شامل ہیں ۔

 بین الاقوامی پنجابی فلم کو پہلی بار کسی پاکستانی نے پروڈیوس کیا ہے ۔ فلم ڈرامے آلے کو 19 جنوری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔