ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے عمر ڈار کی بازیابی کیس میں مغوی کے بھائی کو تمام سی سی ٹی وی ڈیٹا دکھانے کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے عمر ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ یہ کہا گیا تھا کہ بازیابی کیلئے ہائی لیول کمیٹی بنائی گئی ہے لیکن وہاں تو ایس ایچ او سے ملاقات کرائی گئی. بعض سی ٹی وی فوٹیجز ڈیلیٹ کر دی گئی ہیں.
ایس ایس پی علی رضا نے بتایا کہ ہارڈ ڈیسک سے کوئی چیز ڈیلیٹ نہیں کرائی.
پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس افسران نے دیگر بھی کام کرنے ہوتے ہیں.
عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس افسر اپنا کام کریں لیکن یہ اہم معاملہ ہے اس کو دیکھیں. عدالت نے سماعت نو جنوری تک ملتوی کردی۔