جناح ہاؤس حملہ،23روپوش ملزمان اشتہاری قرار

Jan 05, 2024 | 20:22 PM

ایک نیوز:انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث 23روپوش ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چڈھر نے کیس کی سماعت کی ۔ملزمان میں حافظ محمد ابرار،کبیر حسین،اعجاز اسلم،کثوم رحمان،علی شارق،حمیدہ بی بی،بلال ارشاد، مطیع اللہ ،حافظ محمد وسیم،سیاست علی،محمد وقاص، میاں غلام مصطفی،نعمان یاسمین،قاضی سلیم الرحمان سمیت دیگر شامل ہیں ۔

پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں  ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دائر کی 

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے اشتہارات بھی شائع ہوئے مگر ملزم پیش نہیں ہوئے۔گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوچکے ہیں۔اشتہاری قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں