ایک نیوز :سینیٹ اجلاس میںقرارداد کی مخالفت نہ کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر بہرہ مند تنگی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق سینیٹر بہرہ مند تنگی کو شوکاز نوٹس آج سینٹ میں انتخابات کے التواء کے حوالے سے قرارداد کی مخالفت نہ کرنے پر دیا گیا۔پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نئیر بخاری کی جانب سے بہرہ مند تنگی کو قرارداد کی حمایت کرنے اور اس پر بحث میں حصہ لینے پر شوکاز نوٹس دیا گیا۔
شوکاز نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ آپ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر منتخب سینیٹر اور پارلیمانی پارٹی کے رکن ہیں، پارٹی کی قیادت یقین رکھتی ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہونا چاہئیں۔شوکاز نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ایک ہفتے کے اندر جواب دیں کہ کیوں نہ آپ کے خلاف ڈسپلنری ایکشن کیا جائے۔