ایک نیوز:الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر ریکارڈ طلب کرلیا۔
ایپلیٹ ٹریبونل جسٹس رسال حسن سید نے بانی پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔
ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کونوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا۔
وکیل بانی پی ٹی آئی عمران خان کااپیل میں کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے اس وجہ سے کاغذات مسترد کئے کہ تجویزکنندہ حلقہ 122سے نہیں ہے۔