پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف مزید گھیرا تنگ

Jan 05, 2024 | 19:12 PM

ایک نیوز :پاکستان تحریک انصاف  کے بانی عمران خان کے خلاف مزید گھیرا تنگ کرلیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان پر نو مئی کے واقعے میں جی ایچ کیو حملہ، تصویریں جلانے اور لوگوں کو اکسانے کے مقدمات درج ہیں ۔9 مئی کیسز میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی طلبی،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملے سمیت 9 مئی کے دیگر کیسز میں عمران خان کو 9 جنوری کو طلب کر لیا۔بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان 9 مئی کے تمام کیسز میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد ہیں۔

مزیدخبریں