ایک نیوز :نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کا نشانہ بھی بنا رہا ہے، عالمی برادری کو کشمیری عوام کے حقوق کی بحالی کا بھی مطالبہ کرنا چاہئے، پاکستان کشمیریوں کی بلاامتیاز اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
تفصیلات کےمطابق یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ 5 جنوری جموں و کشمیر کے عوام کے لیے یوم حق خود ارادیت کے طور رمنایا جاتا ہے، حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ کشمیری عوام اس ناقابل تنسیخ حق کو استعمال نہیں کر سکے، بھارت کشمیر پر اپنے قبضے کو مستحکم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ کشمیریوں کے حق کوسلب کرنے کی بھارتی ہواہش کا مظہرہے۔
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کشمیریوں کو انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کا نشانہ بھی بنا رہا ہے، عالمی برادری کو کشمیری عوام کے حقوق کی بحالی کا بھی مطالبہ کرنا چاہیئے، پاکستان کشمیریوں کی بلاامتیاز اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔