ایک نیوز :صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری دے دی ہے۔منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل ایک سو تریپن کے تحت دی گئی ہے اور وزیر اعظم پاکستان مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین ہوں گے۔
مشترکہ مفادات کونسل میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور تین وفاقی وزراء ممبران ہوں گے۔نگران وفاقی وزیرِخزانہ و محصولات ، وزیرِ نجکاری اور وزیر قانون و انصاف بھی مشترکہ مفادات کونسل کے ممبران ہوں گے۔