خرم لطیف کھوسہ کےکاغذات مسترد کرنےکیخلاف اپیل پرجواب طلب

Jan 05, 2024 | 19:05 PM

ایک نیوز:الیکشن اپلیٹ ٹربیونل نے خرم لطیف کھوسہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پرآر او کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل الیکشن اپیلٹ بنچ نے این اے 122سے سردار خرم کھوسہ کی اپیل پر سماعت کی۔اپیل کنںدہ کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

وکیل اپیل کنندہ کاکہنا ہے کہ تجویز کنندہ کا ووٹ 15 دسمبر کو  تبدیل کر دیا گیا۔اس وقت الیکشن شیڈول جاری ہو چکا تھا ۔الیکشن شیڈول آنے کے بعد ووٹ تبدیل نہیں کیا جا سکتا ۔

مزیدخبریں