ایک نیوز: الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے رہنما پی ٹی آئی جمشید چیمہ،مسرت چیمہ کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیلوں پرآر او سے7جنوری کوریکارڈ طلب کرلیا۔
جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل الیکشن اپیلٹ بنچ نے رہنما تحریک انصاف جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی الیکشن اپیلوں پر سماعت کی ۔
وکیل اپیل کنندگان کاکہنا ہے کہ اپیل کنندگان کسی مقدمہ میں اشتہاری نہیں۔ڈیکلریشن میں حقائق نہیں چھپائے۔تمام مقدمات میں ضمانت ہو چکی ،تجویز کنندہ اور تائید کنندہ سکروٹنی میں پیش ہوئے۔تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو سکروٹنی کے لیے پیش نہیں ہونے دیا گیا۔اس الزام پر جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ۔عدالت کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ار او کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔عدالت مسرت چیمہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔