ایک نیوز :الیکشن اپیلٹ ٹربیول نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر آر او سے جواب طلب کرلیا۔
حلقہ این اے119سے مریم نواز کے کاغذات کی منظوری کے خلاف دائر اپیل پرسماعت ہوئی۔ٹربیونل نے کل ریٹرننگ آفیسر سے جواب طلب کرلیا۔الیکشن اپلیٹ ٹریبونل کے جج رسال حسن سید نے کیس کی سماعت کی ۔
ندیم الطاف خان نے مریم نواز کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل دائر کی ۔
اپیل کنندہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے۔ ریٹرننگ افسر نے قانون کے منافی کاغذات منظور کئے۔