ایک نیوز :وزیراطلاعات عامر میر کی اچھرہ میں آتشزدگی واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت کی ۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2024-01-05/news-1704460427-5278.mp4
وزیراطلاعات عامرمیرکاکہنا تھا کہ صبح کے وقت عمارت کی پانچویں منزل میں آگ بھڑکنے سے چار بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔دکھ اور غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دی تھیں۔پولیس اس واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش بھی کر رہی ہے۔
عامر میر اور اظفر علی ناصر نے عمارت کی 5ویں منزل پر جلنے والے کمرے کا جائزہ بھی لیا۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر اظفر علی ناصر اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا بھی صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کے ہمراہ تھے ۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق کمرے میں آگ چولہے کے باعث لگی۔ آگ اچانک بھڑکی اور منٹوں میں پورا کمرہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کاکہنا ہے ککہ تمام انتظامی افسران موقع پر موجود ہیں، متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہیں۔