لاہورسےقومی اسمبلی کی 14نشستوں میں سے13پرلیگی امیدوار شارٹ لسٹ

Jan 05, 2024 | 17:59 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ن نے لاہور سے قومی اسمبلی کی 14نشستوں میں سے 13پراپنے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ پارلیمانی پارٹی کی جانب انٹرویوز کے بعد کئی ہیوی ویٹ لیگی رہنما ٹکٹوں سے محروم ہو گئے۔نوازشریف،شہبازشریف،مریم نواز،حمزہ شہباز،رانا مبشر،کھوکھربرادران سمیت دیگر کو ٹکٹ کیلئے گرین سگنل مل گیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدواروں کو فائنل کرنے کیلئے متعد دپارلیمانی پارٹی کے اجلاس منعقد ہوچکے ہیں جس میں امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 8فروری کو عام انتخابات کا شیڈول جاری کیاگیا ہے ۔

مزیدخبریں