سراج الحق نے الیکشن التوا کی قرارداد کو سازش قرار دیدیا

Jan 05, 2024 | 17:21 PM

ایک نیوز:امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے الیکشن التوا کی قرارداد کو سازش قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا سینیٹ سے الیکشن التوا کی قرارداد منظوری کے ردعمل میں کہنا ہے کہ الیکشن التواکےحق میں سینٹ قراداد ملک وجمہوریت کےخلاف سازش ہے۔ جمہوریت کی گاڑی پٹڑی سےاتری تو پھرکوئی ٹریک پرنہیں چڑھاسکےگا۔ 

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان،خیبرپختونخوا میں بدامنی سےالیکشن ملتوی کرنا بدامنی پھیلانےوالوں کےسامنے ہتھیار ڈالنےکےمترادف ہوگا۔ملک میں امن واستحکام شفاف اوربروقت الیکشن سےآئےگا۔

مزیدخبریں