گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں مزید کمی

Cooking oil, ghee prices see major drop in Pakistan; Check latest rates here
کیپشن: Cooking oil, ghee prices see major drop in Pakistan; Check latest rates here

ویب ڈیسک :یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے پریمیم برانڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر پریمیم برانڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 10 روپےکی کمی کر دی گئی ہیں. ڈالڈا گھی 496 روپے کی بجائے 486 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہو گا جبکہ ڈالڈا کوکنگ آئل 529 روپے کی بجائے 519 روپے فی لیٹر فروخت کیا جائیگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمت فوری نافذالعمل ہے۔