اسلام آباد: سنی علما کونسل کے مولانا مسعود الرحمان قاتلانہ حملے میں شہید

Jan 05, 2024 | 17:04 PM

ایک نیوز :اسلام آبادمیں ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علما کونسل مولانا مسعودالرحمان قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کے غوری ٹاؤن میں  نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس میں مولانا مسعودالرحمان  شہید  ہوگئے، جب کہ ایک اور نامعلوم شخص بھی جان کی بازی ہار گیاجبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علما کونسل مولانا مسعودالرحمان پر فائرنگ کردی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مولانا مسعودالرحمان عثمانی شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کئےگئے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور نامعلوم شخص بھی مارا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، تاہم ملزمان فرار ہو گئے۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے۔جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ترجمان سنی علما کونسل نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سنی علماء کونسل پاکستان علامہ مسعودالرحمن عثمانی پر غوری ٹاؤن اسلام آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں