ایک نیوز: وفاقی دارالحکومت کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔
پیراایڈوائزری میں شدید سردی، دھند میں پرائیویٹ سکولز کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ صبح کے اوقات کار میں تبدیلی کرکےساڑھے آٹھ سے پہلے سکولز نہ کھولے جائیں۔ بچوں کو گرم سویٹر کوٹ،یونیفارم میں نرمی برتی جائے۔
اوقات کار اوریونیفارم کے فیصلے کا اطلاق جنوری اور فروری کے مہینوں میں جاری رکھا جائے۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی درخواست پر پیرا نے ایڈوائزری جاری کی۔
سیکرٹری پرائیویٹ سکولز عبدالوحید نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے تمام سکولز فیصلے پر فوری عمل کریں گے۔ پیرا کی طرف سے فیصلہ خوش آئند قرار دیا گیا ہے اوربچوں کی صحت کیلئے ضروری تھا۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی تمام سکولز کو فیصلے پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔