نگران وزیراعلیٰ کا راولپنڈی کے 36 اپگریڈ پولیس اسٹیشنز کا افتتاح

Jan 05, 2024 | 15:44 PM

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی میں 36 اپگریڈ پولیس اسٹیشنز کا افتتاح کردیا ہے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم 36 پولیس اسٹیشن کا افتتاح کررہے ہیں۔ پورے پنجاب میں 737 پولیس اسٹیشن اپگریڈ ہورہے ہیں۔ پنڈی کے تمام پولیس اسٹیشن اپگریڈ کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے اس انیشیٹیو میں خصوصی محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہولی فیملی ہسپتال کا ترقیاتی کام 31 جنوری تک مکمل ہوگا۔ ملتان لاہور اور پنڈی کے ہسپتالوں کی اپگریڈیشن ہماری ترجیح ہے۔ اسی طرح رنگ روڈ منصوبے پر دن رات کام جاری ہے۔ دوچھہ ڈیم پر بھی کام جاری ہے۔ کچہری چوک انڈر پاس پر بھی کام شروع کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ میٹرو بس ٹریک کی خستہ حالی کا اندازہ ہے۔ لاہور میٹرو بس ٹریک پر جلد کام شروع کریں گے۔ میٹرو بس ٹریک کے فنڈز جاری ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جرنلسٹ کیمونٹی کیلئے جلد خوشخبری دوں گا۔ جرنلسٹ کیمونٹی کی بہبود کیلئے منصوبے پر کام جاری ہے۔

دریں اثناءوزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہولی فیملی ہسپتال کی اپگریڈیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر، آر پی او اور سی پی او بھی موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہولی فیملی ہسپتال کی اپگریڈیشن کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کی مشکلات کو سامنے رکھے ہوئے اپگریڈیشن کا کام تیز کیا جائے۔ ہولی فیملی ہسپتال کی اپگریڈیشن مقررہ وقت سے پہلے ختم کی جائے۔

مزیدخبریں