خوردبردکیس،فوادچوہدری کا4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کیپشن: خوردبردکیس،فوادچوہدری کےجسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

ایک نیوز: احتساب عدالت اسلام آباد نے  فوادچودھری کے خلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خوردبرد کیس میں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں فوادچودھری کے خلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خوردبرد کیس کی سماعت ہوئی، فواد چودھری کے خلاف کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کی،فوادچودھری کی جانب سے راجہ عامر نے وکالت نامہ جمع کرا دیا،فوادچودھری کی والدہ اور بھائی فراز چودھری بھی عدالت موجود تھے۔

فوادچودھری کی جانب سے فیملی سے ملاقات کی استدعا عدالت نے منظور کرلی۔نیب پراسیکیوٹر نے فوادچودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ 7بینک اکاؤنٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ چند ٹرانزیکشن مشکوک ہوئیں، مشکوک بینک اکاؤنٹس کی ٹرانزیکشن سے فوادچودھری پر رشوت کا شک ہے،فوادچودھری کیس سے متعلق بینکنگ ریکارڈ برآمد کرنا ہے،فوادچودھری  نے اثرورسوخ سے منصوبوں کو چلایا۔

وکیل صفائی راجہ عامر نے کہاکہ کچھ معلوم نہیں کہ کس زمین کو ٹرانسفر کرنے کی بات ہو رہی ہے،بتایا جائےکہ کس سال زمین خریدی گئی ، کب ٹرانسفر ہوئی،دستاویزات سے ظاہر ہے کہ حکومت نے منصوبہ منظور کیا،ذاتی طور پر کسی ٹھیکیدار کو کوئی کنٹریکٹ نہیں دیا گیا۔زمین خرید کر کم قیمت ظاہر کرنے کا کیس بھی کیاگیاتھاجو ہائیکورٹ نے ختم کردیا،کیا کسی سرکاری افسر کا بیان ہے کہ حکومت کو اربوں کھربوں کا نقصان ہواہے،نیب پراسیکیوشن کی جانب سے 18 لاکھ روپے کے حوالے سے بینکنگ اکاؤنٹ کا ذکر کیاگیاہے۔

وکیل صفائی راجاعامر نے کہا کہ نیب انکوائری میں ہی تمام کیس کو ختم کرنا چاہتے ہیں،انتخابات کے لئے کاغذات جمع کروائے ہیں،سیاسی انتقام لیاجارہا،سیاستدان کا کیریئر انتخابات ہوتےہیں،فوادچوہدری کو انتخابات کے دنوں میں جیل میں رکھنا چاہتےہیں،6 روزہ جسمانی ریمانڈ میں ایک بینک کا ریکارڈ تک نہیں لا پائے،وکیل صفائی راجاعامر  کی جانب سے احسن اقبال نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس کا حوالہ دیاگیا،فوادچوہدری کے تو کوئی دیگر بینک اکاؤنٹس نہیں۔

فوادچوہدری روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ میرے تمام اکاؤنٹس ڈیکلیئر ہیں اور کوئی اکاؤنٹ نہیں،میں اپنے اکاؤنٹس کے حوالے ڈے افیڈیوٹ دینے کو تیارہوں، نیب کو بھی کہیں ایفیڈیوٹ دےدیں۔

نیب کی جانب سے فوادچوہدری کا مزید 12 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگاگیاہے۔

وکیل صفائی راجاعامر نے فوادچوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کردی۔

 بعد ازاں احتساب عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے فوادچوہدری کا4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

فواد چودھری کی میڈیا ٹاک

فواد چودھری نے احتساب عدالت میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کس پارٹی سے الیکشن لڑنا ہے؟ ابھی فیصلہ کرنا ہے،میڈیا سے گفتگو کرنے میں مسلہ ہوتاہے، کریں گے گفتگو ضرور،جب پی ٹی وی تھاتو ادارہ ساڑھے چار ارب روپے کے نقصان میں چل رہاتھا،ساڑھے تین ارب روپے کے منافع پر پی ٹی وی چھوڑا،سوال کرتاہوں، کیا اب میڈیا آزاد ہے؟سب سے زیادہ آزادی میڈیا کو ہمارے دور میں ملی۔