ایک نیوز: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس جاری ہے۔ جس میں گزشتہ دنوں وفات پاجانے والے سابق وزیرخزانہ سرتاج عزیز کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کے آغاز پر سابق وزیرخزانہ سرتاج عزیز کی مغفرت کیلئے دعا کرائی گئی۔
سینیٹر مشتاق احمد نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کرائی۔
سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ سرتاج عزیر کی ملک کیلئے وسیع خدمات رہی ہیں۔ مرحوم تعلیم،معشیت اور زرعی حوالے سے ماہر تھے۔ سرتاج عزیز نے فاٹا مرجر متعلق قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم محب وطن پاکستانی اور آخری دم تک پاکستان کی بہتری کیلئے کوشاں رہے۔ ایوان بالا کی طرف سے تعزیت کا خط انکے خاندان کو جانا چاہیے۔ کبھی ذاتی مفاد کو انہوں نے ملکی مفاد پر ترجیح نہیں دی۔